چیف کمشنر اسلام آباد آفتاب اکبر درانی نے عہدے کا چارج سنبھال لیا
اسلام آباد( وقائع نگار) چیف کمشنر اسلام آباد آفتاب اکبر درانی نے بدھ کو اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے اور اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی شروع کردی ہے ۔ قبل ازیں جب وہ چیف کمشنر آفس پہنچے تو اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کے افسروں اور سٹاف نے چیف کمشنر اسلام آباد کا گرم جوشی سے استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا ۔ چیف کمشنر اسلام آباد آفتاب اکبر درانی نے انتظامی افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی ایمانداری سے کریں ۔ لوگوں کی خدمت کریں اور ان کے مسائل (صفحہ10بقیہ 9)
ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اور انھیں بھرپور ریلیف فراہم کریں۔بعد ازاں چیف کمشنر اسلام آبا د نے انتظامی دفاتر کادورہ بھی کیا اور موقع پر ضروری ہدایات جاری کیں ۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) مشاق احمد ، ڈائریکٹر ایڈمن و فنانس چوہدری محمد علی اور ڈائریکٹر لا اینڈ کو آرڈی نیشن چوہدری اصغر علی اور پولیس کے افسروں نے چیف کمشنر اسلام آباد کو انتظامیہ اور کے فرائض، طریق کار ، نفری اور کارکردگی بارے ابتدائی بریفنگ دی ۔
چیف کمشنر اسلام آباد