تصاویر اور ویڈیو انٹر نیٹ پر نشر کرنے کی دھمکیاں دینے والا ملزم جسمانی ریمانڈپر ایف آئی اے کے حوالے
اسلام آباد (جنرل رپورٹر)سنیئر سول جج محمد عامر عزیز خان نے ملزم محمد امجد خان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر کے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔گذشتہ روز ملزم محمد امجد خان کو تفتیشی افسر نے سینئیر سول جج محمد عامر عزیز خان کی عدالت میں پیش کیا اور مزید تفتیش کے لئے عدالت سے ملزم کا آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ مانگا جس پر فاضل جج نے ملزم کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر کے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔ملزم (صفحہ10بقیہ 15)
پر الزام تھا اس نے مدعی کی تصاویر اور ویڈیو اس کے لیپ ٹاپ سے چرا لی تھی اورمدعی کو بلیک میل کرنا شروع کر دیا او ر بدلے میں تین لاکھ پچاس ہزار روپے کی ڈیمانڈ کی اور کہا اگر میری ڈیمانڈ پوری نہ کی تو میں یہ تصاویر اور ویڈیو انٹر نیٹ پر نشر کر دوں گا جس پر ایف آئی اے سائبر کرائم نے ملزم امجد کو گرفتار کیا ۔
ملزم جسمانی ریمانڈ