بلڈنگ پلان اور سرٹیفکیٹ کا اجرائ، ایس بی سی اے نے ” سپیڈی ڈسپوزل سیل“ قائم کر دیا
کراچی (اسٹاف رپو رٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے عوام کی سہولت کے لئے کیٹگری ون بلڈنگز پلانز کے حوالے سے ایک "اسپیڈی ڈسپوزل سیل" قائم کردیاہے جبکہ 399مربع گزکے رہائشی پلاٹس اور120مربع گزرقبے کے کمرشل پلاٹس کی حتمی منظوری متعلقہ ڈائریکٹرکی سطح تک کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق شہریوں کوتیزرفتاری کے ساتھ بہترسہولت کی فراہمی کے سلسلے ڈائریکٹرجنرل آغامقصودعباس کی ہدایات پر کٹیگری ون میں شامل بلڈنگزپلانز کی منظوری اورتکمیلی سرٹیفکیٹ کے اجراءکے حوالے سے مزید اقدامات کئے گئے ہیں اس سلسلے میں ڈائریکٹرجنرل کی ہدایت پر ایک 8رکنی '' اسپیڈی ڈسپوزل سیل ' ' قائم کیاگیاہے ،مذکورہ سیل کاﺅنٹرپرجمع شدہ کیسزکی ٹاﺅن سیکشن کی جانب سے قانونی کمپوزیشن فیس کی تصدیق کرے گاجو کہ،ریگولرائزیشن اورکمپلیشن پلان سمیت نقشے کی ڈرائینگ کی مناسبت سے مقررہ ہوگی جبکہ اس سلسلے میں ڈائریکٹرکی سطح پربلڈنگ اورکمپلیشن پلان کی حتمی منظوری اسپیڈی ڈسپوزل سیل کی تصدیق سے مشروط ہوگی ۔ڈائریکٹرجنرل کی ہدایات پراسپیڈی ڈسپوزل سیل میں 6ڈپٹی ڈائریکٹرز،پرمشتمل اراکین جمشیدٹاﺅن ،گلشن اقبال ،گلبرگ ،نیوکراچی ،صدر،لیاری ،کیماڑی ،کورنگی ،لانڈھی ،بن قاسم گڈاپ ،ملیراورشاہ فیصل ٹاﺅن کے علاقے کے کیٹگری ون بلڈنگ پلانزاور کمپلیشنز پلانز کی جانچ وتصدیق کاکام کریں گے جبکہ لیاقت آباد ،نارتھ ناظم آباد ،اورنگی ٹاﺅن ،بلدیہ اور سائیٹ کے علاقے میں کیٹگری ون کے کمپلیشن کیسزتک کاتصدیقی عمل ایک ڈپٹی ڈائریکٹراور2اسسٹنٹ ڈائریکٹرز انجام دیں گے جبکہ اونرشپ ،کاغذات کی جانچ،پلاٹ و تعمیراتی سائیٹ سروے ،اور قانونی یاعدالتی معاملات کی تمام تر نگرانی وانکوئری کاکام متعلقہ ٹاﺅن سیکشن کی ذمہ داری ہوگی ۔ا