شام میں بربریت اور بم باری انسانیت دشمن ہے:حاجی حنیف طیب
کراچی(نیوز رپورٹر)نظام مصطفی پارٹی کے زیراہتمام شام میں جاری مسلمانوں پرتاریخ کے بدترین تشدد،قتل عام، نسل کشی اور شامی عوام سے اظہاریکجہتی کے سلسلے میںپارٹی سربراہ ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب کی صدارت میں اعلیٰ سطحی اجلا س ہوا۔اجلاس میں، شبیر احمد قاضی،پیرزادہ غلام حسین چشتی، مولانا شاہدین اشرفی، مولانااشرف گورمانی، مولاناتاج الدین صدیقی، سید ارشدعقیل، عبدالقدیرشریف، مولانا ظہورا حمد سعیدی، مولاناعبدالمجید، محمدنفیس قادری، ڈاکٹرسلیم نوری، مولانا احسن رضا نوری، سید فیصل کریم، نیاز احمد نیازی ، مولاناغلام سبحانی ودیگرعہدیداران وکارکنان نے شرکت کی۔اجلاس میں شام انسانیت سوز مظالم ،مسلمانوں کاقتل عام، ہزاروں شامی معصوم ،نومولودمسلمان بچوں اور عورتوں کی شہادت پرشدید الفاظ میںمذمت کی گئی اور اسے عالم اسلام کی غیرت کے لئے چیلنج قرار دیا ۔