گوجرانوالہ: ممنوعہ ادویات سپلائی کرنیوالا ملزم گرفتار، غیر قانونی فارن کرنسی ایکسچینج چلانے والا بھی پکڑا گیا
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) ایف آئی اے نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران ممنوعہ ادویات سپلائی کرنیوالے ملزم کو گرفتار کر کے اسکے قبضہ سے غیر قانونی ادویات برآمد کر لیں، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کی ہدایت پر ایف آئی اے کی ٹیم نے سیالکوٹ بائی پاس پر چھاپہ مار کاروائی کر کے ممنوعہ ادویات سپلائی کرنیوالے ملزم شاہدکو گرفتار کرلیا، ملزم شاہد اقبال ممنوعہ ادویات کو دوسرے ممالک سے سمگل کر کے ملک بھر میں سپلائی کرتا تھا ، ملزم نے سیالکوٹ ،گجرات اور گوجرانوالہ سمیت دیگر شہریوں میں اپنا نیٹ ورک بنا رکھا ہے، علاوہ ازیں ایف آئی اے کی نے گجرات میں چھاپہ مار کر غیرقانونی ایکسچینج پکڑ کر مالک کو گرفتار کر لیا‘ ملزم کے قبضہ سے بھاری مقدار میں ملکی وغیرملکی کرنسی برآمد کی‘ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے مفخر عدیل کے مطابق فارن کرنسی ایکسچینج کے مالک اعجاز صادق کو گرفتار کرلیا، ٹیم نے ملزم کے قبضہ سے 700یورو‘ 270پائونڈ‘ 500یواے ای درہم ‘ ڈیڑھ لاکھ روپے ‘ہنڈی حوالے کی رسیدیں ودیگر دستاویزات برآمد کرلیں۔