;گجرات: لیبیا میں جاں بحق ہونیوالے مزید 4 نوجوانوںکی میتیں پہنچ گئیں، رقت آمیز مناظر
گجرات ( نامہ نگار) لیبیا سانحہ میں جاں بحق ہونیوالے گجرات کے مزید 4نوجوانوں کی نعشیں گجرات پہنچ گئی جنہیں انکے آبائی علاقوں میں سپردخاک کر دیا گیا۔ نعشیں اےئر پورٹ سے گھروں میں پہنچنے پر رقت آمیز مناظر تھے ہر کوئی اشک بار تھا نواحی گاﺅں دیونہ منڈی کے دو نوجوانوں سید سبط الحسن شاہ ، سید نقی حیدر شاہ کی نعشیں گاﺅں پہنچیں تو خواتین بین کرتی رہیں مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا چھپر چک سرائے عالمگیر کے 19سالہ علی عباس چار ماہ قبل ہی ترکی سے لیبیا روانہ ہوا تھا دریں اثناءٹانڈہ کے بابر شبیر کو بھی گاﺅں میں دفنا دیا گیا بابر شبیر کا کزن بھی واقعہ میں جاں بحق ہو چکا ہے سنہرے مستقبل کیلئے بیرون ملک جانیوالے گجرات کے گزشتہ ماہ سے 8نوجوانوں کی نعشیں وطن واپس پہنچنے پر انہیں انکے آبائی علاقوں میں دفنایا جاچکا ہے۔
سپرد خاک