شریف خاندان کیخلاف کافی ثبوت موجود ہیں، والیم 10 غیرمتعلقہ ہو گیا: واجد ضیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پانامہ جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا نے نجی ٹی وی سے غیر رسمی گفتگو میں کہا ہے کہ نواز شریف اور شریف خاندان کے خلاف کافی ثبوت موجود ہیں۔ جے آئی ٹی رپورٹ کا والیم 10 اب غیرمتعلقہ ہے۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ کے طور پر ایمانداری سے کام کیا۔ ایک سوال پر واجد ضیاء نے جواب دیا کہ ظاہر ہے کسی پر دباؤ حکومت کا ہی ہو سکتا ہے۔ انہوں نے رحمان ملک اور کیپٹن (ر) صفدر سے متعلق جے آئی ٹی رپورٹ میں سخت الفاظ پر تبصرے سے انکار کیا۔