سینیٹ نے ملازمین کی فلاح و بہبود اور تحفظ کیلئے قانون سازی کر لی‘ رضا ربانی
اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی ) چیئرمین سینٹ میاں رضاربانی نے کہا ہے کہ کسی بھی ادارے کے ملازمین ادارے کے لیے ریڑھ کی ہڈیکی حیثیت رکھتے ہیں،ملازمین کی فلاح و بہبود اور حقوق کا تحفظ کرنا ادارے کا بنیادی فرض ہوتا ہے، ایوان بالاء واحد ادارہ ہے جس نے ملازمین کی فلاح و بہبود ،حقوق کی فراہمی اور قانونی تحفظ کے حوالے سے قانون سازی کی اور قواعد مرتب کرکے ان کا نفاذ عمل میں لایاگیا۔ ان خیالات کا اظہار میاں رضاربانی نے ایوان بالا کے سٹاف کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ نئے آنے والے چیئرمین سینٹ و ڈپٹی چیئرمین سینٹ بھی سٹاف کی فلاح وبہبود و قانونی تحفظ کا خیال رکھیں گے۔
رضا ربانی/ ملازمین