عوام مطلق العنانیت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں‘ فلپائنی خاتون چیف جسٹس
منیلا (آئی این پی) فلپائنی سپریم کورٹ کی چیف جسٹس نے کہا ہے کہ عوام مطلق العنان حکومت اور انسانی حقوق کے دفاع کی خاطر اٹھ کھڑے ہوں۔ ماریہ لورڈیس سیرینو کے اس بیان کو صدر روڈریگو ڈویٹرٹے کی حکومت کے خلاف ایک اہم بیان تصور کیا جا رہا ہے۔ غیرمعینہ تعطیل پر گئی ہوئی سیرینو کے بقول لوگوں کو تماشائی بنے نہیں رہنا چاہے۔ صدر ڈویٹرٹے کی انتظامیہ اپنے اثاثے ظاہر نہ کرنے کی وجہ سے اس خاتون چیف جسٹس کو ہٹانے کی کوشش میں ہے۔