کراچی: پولیس کا احتجاج کرنیوالے پیرامیڈیکل سٹاف پر واٹر کینن کا استعمال، 35 گرفتار
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی پولیس نے احتجاج کرنے والے طبی عملے کو دھو دیا نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے مظاہرین پر واٹر کینن کا استعمال کیا سرکاری ہسپتالوں کا پیرا میڈیکل سٹاف وزیراعلی ہائوس جانا چاہتا تھا جس پر واٹر کینن کا استعمال کیا گیا ایس ایس پی سائوتھ سرفراز نواز کے مطابق 35 مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔ مظاہرین کے خلاف پتھرائو، ریڈ زون کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔ مظاہرین کے پتھرائو سے دو افراد زخمی ہوئے جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پریس کلب پر لگا پیرامیڈیکل سٹاف کا کیمپ ہٹا دیا گیا پیرا میڈیکل سٹاف سروس سٹرکچر 2006ء بحال کرنے کیلئے احتجاج کر رہے تھے۔