پاکستانی روپے کی گرتی ہوئی ساکھ تشویشناک ہے
مکرمی! قیام پاکستان کے وقت پائونڈ اور روپیہ برابر تھے لیکن ہماری حکومتوں نے بڑی ہوشیاری سے روپیہ کو پائونڈ کے مقابے میں 170 گنا کم کر دیا اس سے لوگوں کی بچت اور آمدنیوں پر ڈاکہ پڑا۔ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ اس کی تلافی کے لئے کم از کم آمدنی 3 لاکھ روپے رکھی جاتی لیکن لوگوں کو صرف 14 ہزار روپے پر ٹرخا دیا گیا۔ لوگوں کے خرچ کرنے کی طاقت میں خوفناک کمی ہوئی اور ہر طرف غربت نے ڈیرے ڈال دئیے۔ چیف جسٹس سے اپیل ہے کہ ازخود نوٹس لے کر حکومت کو اس طرح غریب عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال کر انہیں زندہ درگور کرنے کی کوشش نہ کیا کرے۔(زاہد اقبال وسن پورہ لاہور فون نمبر 0323-4092064)