پاکستان میں سکیورٹی بہتر، مسلسل تیسرے برس تشدد کم ہوا: رپورٹ
اسلام آباد (اے ایف پی ) پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال بہتر ہوئی اور مسلسل تیسرے برس تشدد میں کمی ہوئی ہے۔ سینئر فار ریسرچ اینڈ سکیورٹی سٹڈیز کی رپورٹ کے مطابق 2016ء کے مقابلے میں 2017ء میں تشدد کے واقعات 21 فیصد کم ہوئے۔ 2017ء میں 2057 شہری ہلاک اور 2074 زخمی ہوگئے جبکہ 2016ء میں تشدد کے واقعات میں 2613 افراد مارے گئے جبکہ 1714 زخمی ہوئے 2015ء میں 4647 افراد ہلاک جبکہ 1927 زخمی ہوئے۔ قبائلی علاقوں میں 2014ء میں شروع کئے گئے آپریشن کے باعث ڈرامائی طور پر سکیورٹی کی صورتحال بہتر ہوئی۔ عسکریت پسندوں کے باقی رہ جانے والے گروپ اب بھی حملوں کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے عسکریت پسندوں کے کچھ نئے گروپ بھی سامنے آئے ہیں۔