خیبر پی کے میں ضمیر فروشی کے ذمہ دار خود عمران خان ہیں: رانا ثنااللہ
لاہور(خصوصی نامہ نگار) صوبائی وزیرقانون رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں ضمیرفروشی کے ذمہ دار خود عمران خان ہیں کیونکہ عمران خان آن ریکارڈ کہاکہ کرپشن اوپر ہوتی ہے لیڈر ٹھیک ہو تو کرپشن ختم ہو جاتی ہے‘ نوازشریف کا ییانیہ سر چڑھ کر بول رہا ہے‘عام انتخابات شفاف اور بر وقت ہوں گے اور (ن) لیگ ہی کامیاب ہوگی ‘پارلیمنٹ بالادست نہیں تو پھر کس بات کی جمہوریت ؟ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے لیکن ڈھائی مہینے معافی نہیں ملی ‘رضا ربانی جمہوریت پسند ہے انکا اور نواز شر یف کا بیانہ ایک جیسا ہی ہے۔اگر پیپلزپارٹی انکو چیئرمین سینیٹ کے لئے لاتی ہیں تو شاید مسلم لیگ ن کے لئے قدرے مشکل ہوجاتا ۔ پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نوازشریف نے ملک کی ترقی کے لئے کام کیا اور انہیں روکنے کے لئے بہت سی قوتیں ہیں جن کا ذکر سینیٹ میں کیاجاتا رہا ہے چیئر مین سینیٹ کے لئے سب سے رابطے ہوں گئے یہ کونسی قوت ہے جو صرف نوازشریف کا راستہ روکنا چاہتی ہے؟نئی حلقہ بلندیوں کے حوالے سے کہا کہ میرے حلقہ کا چیڑ پھاڑ کردی گئی۔لیکن میں الیکشن لڑوں گا اور جیتوں گا۔میاں رضا ربانی کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مشترکہ امیدوار ہوسکتے تھے لیکن پیپلزپارٹی کہتی رہی کہ یہ ہمارا بندہ نہیں ۔ زرداری صاحب کسی کی اینٹ سے اینٹ بجانے نکلے تھے لیکن بھاگ گئے اور اب جمہوریت کی اینٹ سے اینٹ بجارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں بنیادی طور پر وکیل ہوں زندگی کا آغاز عدلیہ کے احترام سے کیاکہاں نہال ہاشمی اورکہاں سپریم کورٹ وہ کچھ بھی نہیں تھا اور انہوں نے غیر مشروط معافی مانگی لیکن اس کو معافی نہیں دی گئی نہال ہاشمی کو غیر مشروط پر معافی دیتے تو ان کے وقار میں اضافہ ہی ہوتا۔