سینٹ کی سلیکٹ کمیٹی نے جادو ٹونے کے بل کو سینٹ کی صوابدید پر چھوڑ دیا
اسلام آباد (آئی این پی) سینٹ کی سیلکٹ کمیٹی نے جادو ٹونے کے بل کو سینٹ کی صوابدید پر چھوڑ دیا ، وزارت قانون و انصاف اوروزارت داخلہ نے بل کی حمایت کردی کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ 18ویں ترمیم کے بعد قانون سازی صوبے کرسکتے ہیںاس لیے جادو ٹونے کے بل کے بارے میں قانون سازی کی جائے۔ سینٹ کی سیلکٹ کمیٹی کا اجلاس کنوینئر کمیٹی سینیٹر بیرسٹر محمد علی سیف کی سربراہی میں ہوا، اجلاس میں سینٹر غوث محمد خان نیازی ، سینٹر تنویر اور سینٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدین کے علاوہ وزارت قانون و انصاف اور وزارت مذہبی امور کے حکام نے شرکت کی، کورم پورانہ ہونے پر اجلاس منسوخ کردیا گیا، واضح رہے کہ سینٹ کی منتخب کمیٹی نے جادوٹونے بل کی پہلے سے ہی منظوری دی ہوئی ہے، سینٹ کی سیلکٹ کمیٹی نے بل سینٹ کو بھجوا دیا ہے۔