عام انتخابات میں شیرکا پوسٹمارٹم کردیں گے : محمود الرشید
لاہور ( خصوصی نامہ نگار)تحر یک انصاف نے کہا ہے کہ2018کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) عبرت ناک شکست سے دوچار ہو گی ، اور اپنے ہاتھوں سے انکے ’شیر‘‘کا پوسٹ مارٹم کر یں گے ‘تحر یک انصاف کو اقتدار میں آنے اور عمران خان کو وزیر اعظم بننے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی ۔ ان خیالات کا اظہار تحر یک انصاف کے نومنتخب سینیٹر چوہدری محمدسرور کے اعزاز میںتقریب سے عبد العلیم خان ‘ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالرشید نے خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ اس موقعہ پر تحر یک انصاف کے اراکین اسمبلی میاں اسلم اقبال ‘شعیب صدیقی ‘سعدیہ سہیل سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ عبد العلیم خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ چوہدری سرور کے کامیابی سے اس بات میں کوئی شک نہیں کہ تحر یک انصاف نے شر یف خاندان اور (ن) لیگ کے گڑھ سے سینٹ کی نشست چھین لی ہے ۔