والڈ سٹی اور آرٹس فائونڈیشن کے زیراہتمام نمائش آج سے لاہور قلعہ میں شروع
لاہور(خبر نگار)والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی اور لاہور آرٹس فائونڈیشن ٹرسٹ کے زیر اہتمام دو روزہ نمائش کا آغاز آج احاطہ جہانگیری لاہور فورٹ میں ہو گا۔یہ نمائش، ملکہ نور جہان کی شخصیت کے تخلیقی اور جمالیاتی پہلووں پر روشنی ڈالنے کی ایک کاوش ہے۔نمائش میں سولہ سنہری رنگ کے شیشے کے پینل رکھے گئے ہیں جن پر پھولوں اور جیو میٹرک شکلوں کے نقش و نگار بنے ہیں۔