پاکستان میں سالانہ 20 ہزار افراد گروں کے عارضہ کے سبب انتقال کر جاتے ہیں
لاہور ( کامرس رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میںآج گُردوںکا عالمی دن منایا جاتا ہے ۔اسی منا سبت سے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن گُردوںکی بیماریوں کی رُوک تھام کے لئے عوام میں آگاہی پیدا کرنا چاہتی ہے ۔ پاکستان میں دو کروڑ سے زائد افراد گُردوں کی بیماری سے مُتاثرہ مریض ہیں۔ پاکستان اس بیماری کے حوالے سے دُنیا میں آٹھویں نمبر پر ہے اور ہر سال 20ہزار افرد گرُدوں کی بیماری کے باعث موت کا شکار ہو جاتے ہیں ۔