افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بدھ کی صبح مسلح افراد نے نیشنل آرمی کے اسپتال پر حملہ کر دیا۔ پانچ خودکش بمبار اسپتال میں داخل ہوئے, ایک نے خود کو مرکزی دروازے پر دھماکا خیز مواد سے اڑالیا۔وزارت دفاع کے ترجمان جنرل دولت وزیری کے مطابق مسلح افراد کی ایک نامعلوم تعداد نے ایک دھماکے کے بعد فائرنگ کی اور سردار محمد داد خان اسپتال کے مرکزی دروازے دھماکا پر کیا گیا ہے، جس کے بعد مسلح حملہ آور اسپتال میں گھس گئے۔وزارت داخلہ کے ترجمان صدیق صدیقی نے حملے کی تصدیق کی ہے اور کہا کہ سردار داد خان ہسپتال پر حملہ کیا گیا اور حملہ آور ہسپتال کے اندر داخل ہوگئے تھے اور فائرنگ بھی کی۔کابل کے وزیر اکبر نامی علاقے میں واقع 400 بستروں پر مشتمل یہ فوجی اسپتال شہر کا سب سے بڑا اسپتال ہے۔اس علاقے میں کئی اہم سفارتخانوں کے علاوہ دو دیگر اسپتال بھی واقع ہیں۔تاحال اس حملے میں جانی نقصان سے متعلق معلومات حاصل نہیں ہو سکی ہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024