گوجرانوالہ: نندی پور پاور پلانٹ میں کام کے دوران پیٹر انجن گرنے سے 8 افراد زخمی
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) نندی پور پاور پلانٹ میں کام کے دوران پیٹر انجن گرنے سے 8 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق نندی پور پاور پلانٹ میں کام کے دوران پیٹر انجن گرنے سے وہاں پر کام کرنیوالے منور، احمد، عامر، اکرم، حارث سمیت 8 ملازمین شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو اہلکا روں نے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا جہاں پر انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔