روسی ٹینس اسٹار اور ماڈل ماریا شراپووا کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت نکل آیا, ایک سال تک پابندی لگ سکتی ہے
لاس اینجلس میں پریس کانفرنس سے کرتے ہوئےماریا شراپوا نے کہا ہے کہ وہ گذشتہ دس برس سے اپنے فیملی معالج کی ہدایت کے مطابق ملڈرونیٹ نامی دوا کا استعمال کر رہی ہیں.
ماریا شیراپووا نے کہا کہ جو دوا استعمال کی اس کے متعلق معلوم نہیں تھا کہ اس دوا پر پابندی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چند ہی روز قبل انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی جانب سے ایک خط موصول ہوا جس سے مجھے پتہ چلا کہ میلڈونیم اس دوا کا دوسرا نام ہے جومیں نہیں جانتی تھی۔ انھوں نے تسلیم کیا ہے کہ ان سے بہت بڑی غلطی ہوئی ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ انھیں اس غلطی کا حمیازہ بھگتنا پڑے گا تاہم وہ پرامید ہیں کہ انھیں دوسرا موقع دیا جائے گا۔انتیس سالہ شراپوا پرامید ہیں کہ وہ مستقبل میں ٹینس کھیل سکیں گی۔