پاکستان کے بھارت سے ورلڈ ٹوئنٹی 20 میچ کا وینیو تبدیل نہیں ہوگا :آئی سی سی چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ رچرڈسن
ڈیوڈ رچرڈسن کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے پاکستان ٹورنامنٹ کا بائیکاٹ نہیں کرے گا. اس حوالے سے بی سی سی آئی اور پی سی بی کے معاملات طے ہوجائیں گے۔دوسری جانب بھارتی بورڈ کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکرنے کہاکہ پہلے بھارت کے دورے پر آئی پاکستانی سیکیورٹی ٹیم کو رپورٹ دینے دیں اس کے بعد ہی ہم اس پر کوئی تبصرہ کریں گے، مجھے پوری امید ہے کہ یہ میچ دھرم شالا میں ہی کھیلا جائے گا۔ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ انیس مارچ کو کھیلا جانا ہے لیکن شیوسینا نے اعلان کر رکھا ہے کہ وہ دھرم شالہ میں پاک بھارت ٹی ٹونٹی میچ نہیں ہونے دینگے.