ملکی و غیر ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مزید مہنگا
کراچی (آن لائن) عالمی صرافہ مارکیٹ کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوںمیں سونا مزیدمہنگا ہو گیا ۔پیر کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں10ڈا لرکے اضا فے سے فی اونس سو نے کی قیمت 1269ڈالرہو گئی۔ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 300رو پے کا اضا فہ ریکارڈ کیا گیا ایک تولہ چاندی کی قیمت660روپے پر بر قرار رہی ۔عالمی مارکیٹ میں ریٹ 10 ڈالر اضافے سے 1269 ڈالر فی اونس، مقامی صرافہ بازاروں میں 300 روپے تولہ بڑھا