راوی میں طغیانی، پٹھانکوٹ ائر بیس پر متعین 2 بھارتی فوجی ڈوب مرے
پٹھانکوٹ+ ممبئی (نیوز ڈیسک) دریائے راوی میں آنیوالے اچانک سیلابی ریلے میں پٹھانکوٹ ائربیس کے 2 بھارتی فوجی ڈوب کر مر گئے جبکہ ممبئی کے قریب بھارتی بحریہ کے جہاز میں بھاپ پھیلنے سے چیف مکینک ہلاک اور 4 بحریہ کے اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ پٹھانکوٹ ائر بیس پر تعینات بھارتی ائربیس کے اہلکار قریب ہی دریائے راوی میں نہا رہے تھے کہ کمیرا ڈیم سے اچانک پانی کا ریلا چھوڑ دیا گیا جس میں 26 سالہ نتیش مشر اور شکتی سنگھ بہہ گئے۔ادھر ممبئی کے قریب گوا جانیوالے بھارتی بحریہ کے جہاز آئی این ایف ویرات میں بھاپ لیگ ہونے اور دھواں پھیلنے سے بحریہ کا چیف مکینک آشوسنگھ دم توڑ گیا 4 دیگر سیلرز کو شدید زخمی حالت میں فوری طور پر ہسپتال بھجوایا گیا۔
بھارتی فوجی/ راوی