معلوم ہوا پاکستانی حجاج کو زیرتعمیر خستہ حال عمارتوں میں ٹھہرایا گیا تھا: بلال یاسین کا حج کرپشن کیس میں بطور گواہ بیان
اسلام آباد (وقائع نگار) حج کرپشن کیس میں پنجاب کے وزیر خوراک بلال یاسین نے بطور گواہ عدالت میں بیان ریکارڈ کرا دیا ہے۔ گزشتہ روز اسلام آباد کے سپیشل جج سےنٹرل ملک نذیر احمد نے حج کرپشن کیس کی سماعت کی۔ بلال یاسین نے عدالت میں بیان ریکارڈ کرایا کہ حج کرپشن کےس کی تحقےقات کیلئے پارلیمنٹیرینز پر مشتمل پانچ رکنی کمیٹی سعودی عرب گئی جس نے پاکستانی اور ایرانی حجاج کرام کے اخراجات کا موازنہ کیا۔ بلال یاسین نے بتایا کہ انہیں معلوم ہوا کہ پاکستانی حجاج کرام کو زیر تعمیر خستہ حال عمارتوں میں ٹھہرایا گیا تھا۔ تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ کرائے کی عمارتیں حاصل کرنے میں فرنٹ مین احمد فیض نے 27 لاکھ سعودی ریال کمیشن وصول کیا۔ ایف آئی اے کے مطابق جدہ میں موجود مقدمے کے اہم گواہ ایم فاروق کا بیان ویڈیو لنک کے ذریعے ریکارڈ کرنے کے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ عدالت نے مقدمہ کی مزید سماعت 14 مارچ تک ملتوی کردی ہے۔
بلال یاسین/ بیان