وزیراعظم آج خواتین کو با اختیار بنانے کی نئی پالیسی کا اعلان کرینگے
اسلام آباد ( اے این این ) وزیراعظم نواز شریف آج خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے نئی قومی پالیسی کا اعلان کریں گے ۔ پالیسی کا اعلان خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کیا جا رہا ہے۔ انسانی حقوق کے بارے میں وزیراعظم کے خصوصی مشیر بیرسٹر ظفراللہ کے مطابق نئی پالیسی خواتین کے سماجی حقوق اور معاشی استحکام کو یقینی بنائے گی اور کام کی جگہ پر انہیں زیادہ سے زیادہ سہولتیں ملیں گی۔
وزیراعظم/ اعلان