قذافی کرکٹ کلب نے خضرا کرکٹرز کو ہرا دیا
لاہور(نمائندہ سپورٹس)تویں اکرام الدین میموریل ون ڈے کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیگ مقابلے میں قذافی کرکٹ کلب نے خضرا کرکٹرز کرکٹ کلب کو 31رنز سے شکست دے دی۔ قذافی کلب نے 206 رنز بنائے ۔ ہدف کے تعاقب میں خضرا کرکٹرز 175رنز پر ہمت ہار گئی۔ ریاض الدین اور رب نواز نے ایمپائرنگ کے فرائض انجام دئیے۔