گوالمنڈی سے 35 سالہ شخص کی نعش برآمد
لاہور(نامہ نگار)گو المنڈ ی کے علاقہ سے 35سالہ نامعلوم شخص کی نعش ملی ہے۔ گو المنڈ ی کے علاقہ نسبت روڈ پر 35سا لہ نامعلوم شخص کی نعش دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی۔پولیس نے شناخت نہ ہونے پر نعش مردہ خانے جمع کروادی ہے،پولیس کے مطابق متوفی حلئیے سے نشئی معلوم ہوتا ہے،شبہ ہے کہ اس کی موت نشے کی زیادتی سے ہوئی ہے۔