13 کروڑ کی کرنسی سمگل کیس میں ملوث 2 ملازم گرفتار
لاہور ( خبر نگار) ایف آئی اے نے 13 کروڑ کرنسی اسمگلنگ کیس کے مرکزی ملزمان میں سے شاہین ائیرپورٹ سروسز کے ملازمین کو چھاپے مار کر گرفتار کر لیا ہے ۔ ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کے ایس ایچ او سرور اصغر نے گزشتہ روز 13 کروڑ روپے کی غیر ملکی کرنسی بیرون ملک اسمگل کرنے میں معاونت کرنے والے یاور بٹ اور احسن کوگرفتار کر لیا ۔