بھارت میں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں: انضمام الحق
لندن (نیوز ایجنسیاں)افغانستان کرکٹ ٹیم کے کوچ اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا کہ بھارت میں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ افغان کرکٹ ٹیم پوری طرح تیار ہے اور ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں یقینا کامیابی حاصل کرے گی ٗلڑکے پوری طرح تیار ہیں ٗہمیں ایشیا کپ کے لیے کوالیفائی کرنا چاہیے تھا۔