قرآنی احکامات، وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے تحت گستاخ انبیاء کی سزا صرف موت ہے: ختم نبوت لائزر فورم
لاہور (وقائع نگار خصوصی) ختم نبوت لائیرز فورم کے رہنما غلام مصطفیٰ چودھری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ قرآنی آیات اسلامی احکامات اور وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کی روشنی میں ہی تعزیرات پاکستان میں 295 سی کا سیکشن شامل کیا گیا اس قانون پر تمام مکاتب فکر کے افراد کے علماء کے علاوہ اقلیتی نمائندوں نے بھی اس میں مدد کی۔