2015ء دنیا بھر کی پارلیمنٹس میں خواتین سپیکرز میں اضافہ کے باوجود ارکان پارلیمنٹ کی تعداد صرف 0.5 فیصد بڑھی: رپورٹ
نیویارک (آئی این پی) انٹر پارلیمانی یونین نے کہا ہے 2015ء میں دنیا بھر کی پارلیمنٹس میں خواتین سپیکرز کی تعداد میں اضافہ ہونے کے باوجود خواتین ارکان پارلیمنٹ کی تعداد میں صرف 0.5 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ پیر کو عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ’’ویمن ان پارلیمنٹ 2015ئ‘‘ کے عنوان سے جاری انٹر پارلیمانی یونین کی سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے اس وقت دنیا بھر کی پارلیمنٹس ارکان میں سے خواتین ارکان پارلیمنٹس 22.6 فیصد ہیں۔انٹر پارلیمانی یونین نے کہا ہے کہ خواتین ارکان پارلیمنٹ بننے کی شرح میں ہونے والی پیش رفت میں رکاوٹ اس طرح آئی 2013ء میں خواتین ارکان پارلیمنٹ بننے کی شرح 1.3 تھی جبکہ گزشتہ پورے عشرہ کے دوران مجموعی بڑھوتری 6.4 پوائنٹس رہی۔ جبکہ 2015ء میں بڑھوتری کی یہ شرح بہت سست روی کا شکار رہی۔ پائیدار ترقی کے نئے اہداف کے تحت 2030ء میں خواتین اور لڑکیوں کی پارلیمانی برابری کا ہدف بہت مشکل ہو گیا ہے۔