عبدالسلام شیلڈ آف آنر کے اجرا کا اعلان
لاہور(لیڈی رپورٹر)لاہوربانی ڈائریکٹر جنرل عبدالسلام سکول آف میتھمیٹکس، جی سی یونیورسٹی،لاہور،سابق پروفیسر،سنٹرل واشنگٹن یونیورسٹی،امریکہ ،پروفیسراے ڈی آر چوہدری نے عبدالسلام شیلڈ آف آنرکے اجراء کا اعلان کر دیا۔اس سلسلے کا پہلا ایوارڈ پروفیسر حسن آزاد کو اُن کی میتھس میں کی جانے والی گرانقدر تحقیقی خدمات کے اعتراف میں 16مارچ کوتعزیت میں دیا جائے گا۔ پروفیسر اے ڈی آرچوہدری نے بیان دیتے ہوئے فرمایا کہ اس کا چناؤ انٹرنیشنل جیوری کے فیصلے کی روشنی میںخالصتاََاہلیت کی بنیاد پر کیا گیا ہے ۔