دنیا میں سب سے پہلے اسلام نے عورت کو عزت و توقیر دی: عمرانہ کنیز
لاہور (لیڈی رپورٹر) خواتین کے عالمی دن کے موقع پر عمرانہ بشیر فاطمہ فائونڈیشن کی بانی عمرانہ کنیز نے کہا کہ دنیا میں اسلام سے پہلے عورتوں کی عزت اور توقیر کا کوئی رواج یا نظام موجود نہیں تھا۔ رسول کریمؐ نے ایسا عملی نمونہ پیش کیا جس سے عورت کی عزت و عظمت میں اضافہ ہوا۔ نبیؐ نے بتایا ماں کے قدموں میں جنت ہے۔ عورت اور مرد ایک اچھے ساتھی بن کر آنے والی نسلوں کے لیے اعلیٰ مثالی قائم کریں۔