اعجاز الحق نے مقامی ہسپتال میں مولانا محمد عبیداللہ کی عیادت کی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) رکن قومی اسمبلی اعجاز الحق اور دیگر دینی و مذہبی شخصیات نے مقامی ہسپتال میں جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا محمد عبیداللہ کی عیادت کی اور ہسپتال میں موجود حافظ اسعد عبید سے بھی ملاقات کی اس موقعہ پر انہوں نے مولانا محمد عبیداللہ جلد صحت یابی کی دعا کی ، وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مرکزی ناظمِ اعلی قاری محمد حنیف جالندھری ، مولانا قاضی عبدالرشید اور دیگر علماء نے جامعہ اشرفیہ لاہور کے نائب مہتمم و متحدہ علماء بورڈ و حکومت پنجاب کے چیئرمین مولانا حافظ فضل الرحیم اور حافظ اسعد عبید سے ملاقات کرتے ہوئے مولانا محمد عبیداللہ کی خیریت دریافت اور جلد صحت یابی کی دعا کی۔