ہیومن رائٹس انٹرنیشنل کا ملکی یکجہتی اور سلامتی کیلئے پانچ نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ جاری
لاہور (وقائع نگار خصوصی) معروف شاعر، ادیب اور ہیومن رائٹس انٹرنیشنل کے چیئرمین سید انور علیمی ایڈووکیٹ نے ملکی یکجہتی اور سلامتی کے لیے پانچ نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ جاری کر دیا ہے جس کی تکمیل کے لیے ملک کی نمایاں اور مقتدر شخصیات سے رابطہ کر لیا گیا۔ ایچ آئی آر کی پالیسی کمیٹی کی طرف سے منظور کردہ چارٹر میں ملک کو 25 انتظامی صوبوں میں تقسیم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ہر صوبہ ایک کروڑ عوام پر مشتمل ہے۔ ملک میں قومی حکومت تشکیل دی جائے۔ ملک میں واحدانی طرز حکومت رائج کیا جائے۔ ملکی دولت لوٹنے والوں کا احتساب کرتے ہوئے دولت واپس لائی جائے۔ اور پھر قومی حکومت کی طرف سے 3 سال تک اصلاحات کے بعد ملک کے 25 صوبوں میںانتخابی عمل شروع کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس 5 نکاتی پروگرام کی تکمیل کے لیے افواج پاکستان ممکنہ اقدامات اٹھائے۔