حکومت قانونی تحفظ ناموس رسالت تبدیل کرنا چاہتی ہے: ثروت قادری
لاہور (خصوصی نامہ نگار)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجا ز قا دری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نواز ممتاز حسین قا دری کو پھا نسی دینے کے بعد تحفظ ناموس رسالت ﷺ قانون میں تبدیلی چاہتی ہے، تحفظ نا موس رسالت قانو ن میں تبدیلی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔قوم بیدار ہو چکی ہے توہین رسالت کے مجرم کی سزا صرف موت ہے ۔پا کستان کے مذہبی طبقہ کوزبردستی لبرل بنانے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔