پرویز خٹک نے خیبر پی کے پولیس کیلئے وفاق سے 66 ارب روپے مانگ لئے
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلی خیبر پی کے پرویز خٹک نے وزیر داخلہ چودھری نثار سے پولیس کیلئے 66 ارب روپے مانگ لئے۔ وزیر داخلہ کے نام بھجوائے گئے مراسلہ میں پرویز خٹک نے مطالبہ کیا طورخم بارڈر اور دیگر داخلی راستوں پر سرحدی گیٹ لگائے جائیں، پشاور کی سکیورٹی کیلئے رینجرز فراہم کئے جائیں، دہشت گردی کے واقعات کی براہ راست میڈیا کوریج پر پابندی عائد کی جائے۔ قراقرم سکیورٹی فورس قائم کی جائے۔ اس کے علاوہ مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے کے تحت ایگزیکٹو مجسٹریسی نظام بحال کیا جائے۔ انہوں نے کہا افغان سم کارڈز کا بھتہ خوری کے واقعات میں استعمال ہو رہا ہے جس سے وفاق کو آگاہ کردیا۔