راوی روڈ: کوڑے سے 15 سالہ لڑکے کی بوری بند نعش برآمد، زیادتی کے بعد قتل کا شبہ
لاہور (نامہ نگار) راوی روڈ کے علاقہ میںکوڑے دان سے 15 سالہ نامعلوم لڑکے کی تشدد زدہ بوری بند نعش برآمد ہوئی۔ شبہ ہے کہ نامعلوم افراد نے بچے کو اغواء اور ذیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا اور لاش یہاں پھینک کر فرار ہو گئے ہیں جس سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔بتا یاجاتا ہے کہ راوی روڈ ٹمبر مارکیٹ کے قریب کوڑے دان میں خون میں لت پت بوری دیکھ کر مقا می لوگوں نے پو لیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے لاش شناخت نہ ہو نے پر مردہ خانے بھجوا دی ۔ پولیس کے مطابق مقامی لوگوں نے بتایا کہ نعش والی بوری ایک رکشہ ڈر۱ئیورکوڑے دان میں پھینک کر گیا ۔ شبہ ہے کہ نامعلوم افراد نے بچے کو اغوا اور ذیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا ،اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ اور ورثا کے ملنے کے بعد سا منے آ ئیں گے۔پو لیس نے اپنی مدعیت میں نا معلوم افراد کے خلاف مقد مہ درج کرکے تفتیش شرع کر دی ہے ۔