خون عطیہ کرنے کے کلچر کو فروغ دینے کیلئے تشہیری مہم چلائی جائے گی: سلمان رفیق
لاہور(نیوز رپورٹر )مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ وزیر اعلی محمد شہباز شریف کی ہدایت پر مریضوں کو شفاف اور صحت مند خون فراہم کرنے کے لئے صوبے میں سینٹرلائزڈ بلڈ ٹرانسفیوژن سسٹم رائج کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے یہ بات یہاں انسٹی ٹیوٹ آف بلڈ ٹرانسفیوژن سروسز میں ملتان اور بہاولپور کے آر بی سیز کو فنکشنل کرنے سے متعلق اقدامات اورآئی بی ٹی ایسکے رول کو مزید موثر بنانے کے سلسلہ میں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔رضاکارانہ طورپر خون کا عطیہ دینے کے کلچر کو رواج دینے کی ضرورت ہے جس کیلئے پورے صوبے میں میڈیا کے ذریعے تشہیری مہم چلائی جائے گی۔