نیب کی پنجاب میں کارروائی پر مسلم لیگ ن کی حکومت بوکھلا گئی: منظور وٹو
لاہور (خبرنگار+ خصوصی نامہ نگار) پیپلز پارٹی پنجاب کے صد رمیاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ نیب کی پنجاب میں کاروائی پر مسلم لیگ ن کی حکومت بوکھلا گئی ہے اگر نیب سندھ میں کاروائی کرے تو وفاقی حکومت خوش ہوتی ہے پنجاب میں کرے تو سر پٹختی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے حکمرانوں نے کاشتکاروں کا معاشی قتل ہو رہا ہے۔ اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن چھوٹے چھوٹے معاملات پر کرپشن نہیں کرتی میاں شہباز شریف کا بس چلا تو وہ چاند پر اوور ہیڈ برج بنانا چاہیں گے۔