پاکستان میں ہندو برادری سمیت دیگر اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے: صدیق الفاروق
لاہور (خصوصی نامہ نگار)چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاورق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف دونوں ملکوں کے مابین تعلقات بہتر بنانے کے لیے ہر فورم پر کوشاں ہیں ،پاکستان میں ہندو برادری سمیت دیگر اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے ،ہم ہر بار ہندو یاتریوں کی بہترین انداز میں مہمان نوازی کے لیے ہمیشہ تیار ہتے ہیں ، ،پاکستان اور بھارت کے مابین تعلقات کے فروغ سے خطے میں امن لایا جاسکتا ہے ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے کٹاس راج مندر میں شوراتری کی مرکزی تقریب کے موقع پر بھارت سے آئے ہندو یاتریوں کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سردار شام سنگھ،منور چاند ،ستیش کمار ،پشپا کمار ،کمایا سمیت دیگر کی موجود تھے۔ اس موقع پر جتھ لیڈر ستیش کمار نے کہا کہ ہمیں پاکستان آکر بے حد محبت اور پیار ملا ہے ،ہمیں یہاں تمام ترسہولیات دی جا رہیں ہیں ،ہم بھارت جا کر پاکستان سے ملنے والے پیار اور محبت کو فروغ دیں گے۔ تقریب کے آخر میں بھارت سے آئے ہندو یاتریوں نے پاکستان زندہ بار کے نعرے بلند کیے۔