حکومتی دعوئوں کے باوجود عورت آج بھی امتیازی رویوں اور مردانہ تعصب کا شکار ہے
لاہور(لیڈی رپورٹر) ویمن ایمپاورمنٹ کے حکومتی دعوؤں کے باوجودعورت آج بھی امتیازی رویوںاور مردانہ تعصبات کم شکار ہے، عورت کو ریلیف دینے کیلئے خوشنما اعلانات اور قانون سازی کی بجائے عملی اقدامات بھی کئے جائیں، خواتین کوجتنے حقوق اور احترام پیپلز پارٹی نے دیا کسی حکومت نے نہیں دیا ، خواتین کو ان کا اصل مقام اور حقوق صرف نفاذ اسلام سے ہی مل سکتے ہیں ۔ مقررین نے ان خیالات کااظہار گزشتہ روز خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ مختلف تقریبات سے خطاب میں کیا۔ پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کے زیر اہتمام تقریب میں مقررین نے کہاکہ بینظیربھٹوخواتین کے حقوق کی بہت بڑی علمبردارتھیں، پیپلزپارٹی نے خواتین کیلئے جتنے اقدامات اور عہدے دئیے کسی حکومت نے نہیں دئیے۔ قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف خورشید شاہ نے کہاکہ وہ قومیں کبھی ترقی نہیں کرتیں جوخواتین کی عزت نہیں کرتیں، پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعظم ، قومی اسمبلی کی پہلی سپیکراور پہلی وفاقی وزیرخارجہ کاتعلق پیپلزپارٹی سے ہی تھا۔ ثمینہ گھرکی نے کہاعورت کمزور نظرضرور آتی ہے مگر حقیقت میں ہے نہیں۔سینیٹرروبینہ خالد نے کہاکہ عورتوںکے حقوق اور مسائل پربہت باتیں ہوگئیںمگراب کام کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کی صاحبزادی ایم این اے نفیسہ شاہ نے کہاکہ میں ملک کی بہادرمحنت کش خواتین کی عظمت کوسلام کرتی ہوں۔ جہانگیر بدرنے کہاکہ پیپلز پارٹی نے ملک بھرکی خواتین کوایک پلیٹ فارم پرجمع کیا، بینظیربھٹوجیلوںمیں رہیں مگر جدوجہد جاری رکھی ، انکاسیاسی کردار پاکستانی عورت کیلئے مشعل راہ ہے۔شعبہ خواتین پنجاب کی صدر بیلم حسنین نے کہاکہ تحفظ نسواںایکٹ توبن گیامگر بات توعملدرآمد کی ہے۔دوسری جانب صوبائی کمیشن اور دی اربن یونٹ کے زیر اہتمام پنجاب جنیڈر پیرٹی (Parity) رپورٹ اور پنجاب جنیڈر مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کی لانچنگ تقریب سے خطاب میںوزیر برائے ترقی خواتین پنجاب حمیدہ وحیدالدین نے کہا کہ ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے ہر شعبہ زندگی میں خواتین کی شمولیت نہایت ضروری ہے۔تقریب سے وزیر برائے بہبود آبادی ذکیہ شاہنواز ، کمیشن کی چیئرپرسن فوزیہ وقار ، اربن یونٹ کے ڈاکٹر ناصر جاوید اور نذیر مہر نے بھی خطاب کیا۔ عوامی تحریک ویمن لیگ کے زیر اہتمام سیمینار سے مرکزی صدر فرح ناز نے کہا کہ پنجاب میں خواتین کو پولیس اور سرکاری اداروں سے سب سے زیادہ تحفظ کی ضرورت ہے۔ ہم خواتین آج قومی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر پنجاب کے نام نہاد وزیر اعلیٰ سے سوال کرتی ہیں کہ 17جون2014کوہماری دو بہنوں کو کس جرم کی پاداش میں خون میں نہلایا گیا؟ اور ان کے قاتلوں کو سزا کیوں نہیں ملی؟ خواتین کے تحفظ کا بل سیاسی سٹنٹ ہے۔ افنان بابر نے کہا کہ پاکستان بھر میں پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں سب سے زیادہ خواتین کے خلاف جرائم ہوتے ہیں۔ پڑھی لکھی خواتین کو روزگار نہ دینا خواتین کے حقوق کی پامالی ہے۔ انیلہ الیاس نے کہا کہ پنجاب میں لاکھوں لیڈی ہیلتھ ورکرز کے حقوق سلب کیے گئے۔ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں ویمن انسٹی ٹیوٹ آف لیڈر شپ اینڈ لرننگ نے برٹش کونسل اور شیوننگ ایلومنائی ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقدہ سیمینار میںوائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا کہ خواتین کو اپنے علم وہنر کو بھرپور استعمال کرتے ہوئے معاشرے میں فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔الخدمت خواتین فاؤنڈیشن خواتین ونگ کی ناظمہ صائمہ شبیر نے کہاکہ اسلام مرد کو عورت پر جبر اور ظلم کرنے کی اجازت نہیں دیتا، مغرب کا مادرپدر آزادی کا نظام عورت کی عزت کی بجائے اس کی تذلیل کا باعث بن رہا ہے۔