پیرس (صاحبزادہ عتیق الرحمن سے) فیض احمد فیض کے صد سالہ جشن ولادت کے سلسلہ میں 13 مارچ کو فرانس میں سیمینار منعقد ہو گا۔ جس کے انتظامات فرانس میں مقیم شاعرہ اور نثر نگار سمن شاہ کریں گی۔ پروگرام کے آغاز میں علم کی روشنی دنیا کے کونے کونے میں پھیلانے کے عزم کے اظہار کے طور پر ایک شمع روشن کی جائے گی۔ فیض احمد فیض کی زندگی ے اہم واقعات پر مشتمل ایک دستاویزی فلم دکھائی جائے گی۔ بعد ازاں اہلِ علم و دانش فیض احمد فیض کی زندگی فن اور شخصیت کے حوالے سے مقالہ جات پیش کر کے انہیں خراجِ عقیدت پیش کریں گے۔ جسکے بعد مشاعرہ ہو گا جس میں مقامی شعراءکے علاوہ انگلستان کی معروف شاعرہ اور ای میگ شمس کی چیف ایڈیٹر فرزانہ فرحت، ہالینڈ سے عدیل شاکر اور ڈیلی دستک کے ایڈیٹر ارشاد قمر شرکت کریں گے۔ یاد رہے کہ فیض احمد فیض کے صد سالہ جشن ولادت کے سلسلے میں شریف اکیڈمی کے چیف ایگزیکٹو شفیق مراد نے ”فیض صد سالہ تقریبات کمیٹی“ کا اعلان کیا تھا۔ اس کمیٹی کے تحت منعقد ہونے والا یہ پہلا پروگرام ہے۔
فیض جشن
فیض جشن