ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری

رپورٹ کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 47 پیسے مہنگا ہوکر 287 روپے 35 پیسے کا ہوگیا ہے۔اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 3 روپے مہنگا ہو 303روپے پر فروخت ہو رہا ہے ۔ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 32 پیسے مہنگا ہوکر 286.88 روپے کا ہوا تھا اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 3 روپے کم ہوا تھا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 300 روپے کا ہوگیا تھا۔