القادرٹرسٹ میں نئےشواہد سامنےآئے،بریک تھرو ملاہے:عرفان قادر
عرفان قادر نے کہا ہے کہ کرپشن کسی بھی معاشرے کیلئےناقابل قبول ہے،القادرٹرسٹ میں نئےشواہد سامنے آئےہیں،کچھ کیسز میں بریک تھرو ملا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی عرفان قادر نے اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی کےمعاملات پر دنیا کے ممالک ہم آہنگی چاہتے ہیں،کرپشن کرنےوالےلوگ ایک ملک میں نہیں رہتے،لوٹی ہوئی دولت کوملک میں واپس لایا جانا چاہیے،کرپشن کےخاتمےکےلیےقومی اداروں کےشانہ بشانہ کام کررہےہیں،کرپشن کےخاتمےتک کوئی بھی ملک ترقی نہیں کرسکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ فوج میں بھی آرمی ایکٹ سمیت دیگر قوانین ہیں،اس قانون میں کوئی بھی مقدس گائےنہیں،انصاف سب کیلئےاوراحتساب سب کا ہونا چاہیے۔ججزکی آڈیولیکس پر حکومت نے ایک کمیشن بنایا ہے،ججزکےمعاملےپرسپریم جوڈیشل کونسل میں جائیں گے،پارلیمان کے قوانین کو نہیں مانا جارہا،قانون کا راستہ روکا گیا،مرضی کے بینچ بنائےگئے،افسوس سےکہنا پڑتا ہےکمیشن کی پروسیڈنگ کوروک دیا گیا،سپریم کورٹ کےاپنے فیصلوں پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔