انتظامیہ کی لاپروائی‘ گائوں دفتوہ میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) قصور کا مثالی گائوں دفتوہ ضلعی انتظامیہ ٹی ایم اے اور میونسپل کمیٹی مصطفی آبادکی مبینہ لاپرواہی کے سبب بے پناہ مسائل کا شکار ہے۔ جگہ جگہ گندگی کے ڈھیرلگے ہوئے ہیں اور گلیاں جوہڑ کا نقشہ پیش کر رہی ہیں، شہریوں کو پینے کا صاف پانی دستیاب ہے اور نہ ہی گیس کی سہولت موجود جبکہ مقامی دیہی مرکز صحت کا عملہ گھروں میں بیٹھا تنخواہیں لینے میں مصروف ہے۔ اہل علاقہ کی طرف سے متعلقہ حکام سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا گیا ہے۔