حکومتی مشینری معاشی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکا رہی ہے : فیضان شفیق
شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) انجمن تاجران مدینہ مارکیٹ کے صدر فیضان شفیق خان اور جنرل سیکرٹری سیٹھ عظیم نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ تاجروں کو ریلیف دینے کی بجائے الٹا معاشی استحصال کا نشانہ بنارہی ہے جو قابل قبول نہیں تاجروں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی،تاجرو ں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیکر اقتدار میں لانے میں کلیدی کردار اداکیا جنہیںاب دیوار سے لگایاجارہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسحاق مٹھو، عبدالرحمن، انعام الحق اور چوہدری شہزاد ورک کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا، تاجر رہنمائوں نے کہا کہ حکومتی مشینری الٹا معاشی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکا رہی ہے جس کی واضح مثال تاجر برادری کو استحصال کا نشانہ بنایا جانا ہے جب تک تاجر خوشحال نہیں ہوں گے تب تک ملکی معیشت کی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔