پولیس کی کارروائیاں‘ 3 ملزم گرفتار‘ چرس‘ شراب برآمد
ننکانہ صاحب+ سیدوالا (نامہ نگاران+ نمائندہ خصوصی)ڈی ایس پی سی آئی اے رائے غلام مصطفی کی زیر نگرانی سی آئی ا ے سٹاف ننکانہ نے دوران کارروائی شراب فروش مظہر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور ملزم کے قبضہ سے 15 لٹر شراب اور 40 لٹر لہن برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔ وریں اثناء تھانہ سید والہ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا، پولیس ذرائع کے مطابق ملزم سمیع بلال اور عصمت اللہ کے قبضہ سے 1 کلو سے زائد چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔