قصور : ادویات کی قیمتوں میں ہوشر با اضافہ‘ غریب عوام مشکلات کا شکار
قصور (نمائندہ نوائے وقت )ادویات مہنگی ہونے سے غریب اور نادار لوگوں کو مشکلات کا سامنا مریض بھیک مانگنے پر مجبور ہو چکے۔ شہریوں کا کہنا ہے لوگ پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں مسلسل پس رہے ہیں جبکہ تبدیلی سرکار کے تین سالہ دور حکومت میں پانچ بار ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جاچکا ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں چند ایک معمولی قیمت کی ادویات ہیں جو لوگوں کی فراہم کی جاتی ہیں مہنگی ادویات میڈیکل سٹور وں سے ہی خریدنا پڑتی ہے۔ غریب ،نادار ،مزدور طبقہ ادویات مہنگی ہونے سے مشکلات سے دو چار ہے۔ ضلع قصور کی سیاسی‘ سماجی اور مذہبی تنظیموں نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کو واپس لیا جائے ہمارے وزیر اعظم ہمیں یہ مت بتائیں کہ ملک میں چینی ‘ آٹا،گوشت اور ادویات مافیا ہیں اگر آپ کو پتہ ہے کہ مافیا ہے تو ان کے خلاف کارراوائی کرکے ان کو سبق سکھایا جائے ۔