آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے قانون ساز اسمبلی کے ارکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ عوامی رابطوں، ملاقاتوں اور اجتماعات کے دوران کورونا وائرس حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔ آزادجموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ارکان کے نام اپنے خط میں وزیراعظم نے علاقے میں کورونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ارکان کو ہرممکن احتیاط کی ہدایت کی ہے۔ راجہ فاروق حیدر خان نے ارکان پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں مہلک وائرس اور حفاظتی تدابیر کے بارے میں عوام میں آگاہی پیدا کرنے میں مدد کریں۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024